کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں امن اور انسانیت کا پیغام دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس مبارک پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں امن، رواداری، محبت اور انسانیت کا پیغام دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے مادر وطن کے ساتھ پوری دنیا سے محبت کا درس دے کر فلسفہ بقائے باہمی کو فروغ دینے کی بات کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذہب، رنگ، نسل اور صنفی بنیاد پر تقسیم آج کی دنیا میں شاہ بھٹائی کا فلسفہ مشعل راہ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نوجوان نسل کو شاہ بھٹائی کی شاعری کا مطالعہ کرے اور ان کے پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔
شاہ لطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں امن اور انسانیت کا پیغام دیا : بلاول
Sep 23, 2021