افغانستان میں خواتین کی ملکیت ،سٹاف والے ہوٹل،ریسٹورنٹس بند

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد خواتین کی ملکیت سٹاف والے ہوٹل اور ریسٹورنٹس بند کردئیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے یہ ہوٹل بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ان خواتین کو متبادل روزگار کیلئے کوشش کرنا پڑرہی ہیں۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے خواتین سخت پریشان ہیں اور ان کے اہلخانہ تشویش میں مبتلا ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ طالبان کی اس صورتحال پر توجہ دینا ہوں گی۔ ایک خاتون ورکر کا کہنا ہے کے افغانستان میں خواتین کی جانب سے سرمایہ کاری بھی ختم رہی ہے۔
خواتین/ ملازمتیں

ای پیپر دی نیشن