وزیر جنگلات نے محکمانہ تبادلوں  پر مکمل پابندی عائد کردی

لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے تبادلوں کو افسروں کی کارکردگی سے منسوب کردیا ۔سبطین خان نے کہا ہے کہ آئندہ تبادلہ محکمہ جنگلات کے افسر کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ تبادلے بارے کسی کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق فاریسٹ گارڈ سے لے کرسینئر افسروں تک سب پر بلاتفریق ہوگا۔ اس ضمن میں وزیر جنگلات کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...