سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کامیو ہسپتال کو 23.29ملین روپے کا عطیہ 

لاہور(کامرس رپورٹر)سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک نے میو ہسپتال کو 23.29ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔یہ عطیہ سائٹ سیور انٹرنیشنل کی معرفت دیا گیاہے۔عطیہ کی گئی رقم سے میو ہسپتال 24 کارڈیک مانیٹرز اور 25 ہائی فلو نیزل کینولاز خریدے گا۔چونکہ زیادہ تر مریض کرونا کی چوتھی لہر کے دوران انتہائی نازک حالت میں داخل کیے گئے ، لہٰذا اِن آلات کی شدیدضرورت تھی۔ اِس طرح ان آلات کی مدد سے میو ہسپتال آئی سی یو اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں داخل کرونا سے متاثر نازک حالت کے مریضوں کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کرسکے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ایک ملین امریکی ڈالرز سے ریڈ کراس اور یونیسف کے پروگراموں کو پاکستان میں عطیہ کیا ہے جوکرونا سے متاثر کمیونٹیز کو ہنگامی ریلیف پہنچا رہے تھے۔ مجموعی طور پر بنک نے ریڈ کراس کو فوری طبی امدادکے لیے 3لاکھ امریکی ڈالرزفراہم کیے جبکہ پاکستان میں غیرمحفوظ بچوں کے فوری تحفظ اور تعلیم کی غرض سے یونیسیف کو 7لاکھ امریکی ڈالرز فراہم کیے۔بنک نے پاکستانی کمیونیٹز کی مدد کے لیے 19.7ملین روپے فراہم کیے ہیں۔بنک نے کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لیے ماڈیولر ایچ ڈی یو یونٹس اورمفت ٹیسٹنگ کے قابل بھی بنانے کے ساتھ ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے PPEs بھی فراہم کیے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ہیڈ آف کمیونیکشینز، فرح عاصم نے کہاکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ کو میو ہسپتال کے ذریعے کمیونٹیز کے انتہائی غیر محفوظ لوگوں تک پہنچنے پر فخر ہے ۔وفاقی وزارت برائے صحت کے تحت کام کرنے والے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے تحفظ اور کنٹرول نابینا پن پروگرام ، ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران،نابینا پن سے تحفظ اور کنٹرول کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...