لاہور(کامرس رپورٹر) چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک گیم چینجر ہے اور گوادر اس کا ایک اہم حصہ ہے، اس شہر کی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، یہ مستقبل کا دبئی ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین رفیع گروپ امتیاز رفیع بٹ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاہور چیمبر اور جی پی ایچ پی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے بھی خطاب کیا۔ امتیاز رفیع بٹ نے کہا کہ گوادر اپنے اہم محل وقوع کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے جارہا ہے، یہ نہ صرف مقامی سطح پر خوشحالی لائے گا بلکہ سرمایہ کاروںکو بھی متوجہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک ابھرتی ہوئی قوت ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے پر کام جاری ہے جس کے تحت صنعتی زون قائم کیے جائیں گے ۔لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ گوادر پاکستان کی تجارتی و معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گا، یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریئل سٹیٹ سیکٹر میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں ے توقع ظاہر کی کہ گوادر میں شروع ہونے والا گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ جدید تعمیراتی سہولیات سے آراستہ بہترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ علاہ ہ ازیں 19نامور کاروباری افراد نے بہترین کارکردگی پر لاہور چیمبر کے اچیومنٹ ایوارڈز حاصل کیے ہیں ، ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں کو ایوارڈز دئیے گئے جن میں زوم مارکیٹنگ آئل کے شہریار ارشدنے پریمیئر اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا، بزکیم کے خواجہ ابشام محبوب کو پروفیشنل بزنس مین ایوارڈ دیاگیا۔
پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ‘گوادر مستقبل کا دبئی ہے:چیئرمین رفیع گروپ
Sep 23, 2021