تعلیمی نصاب میں اولیاء کی تعلیمات ختم کرنا سازش ہے: صوفی منظور

قصور (نمائندہ نوائے وقت) تعلیمی نصاب میں اولیاء اللہ کی تعلیمات پر مبنی اسباق کو آہستہ آہستہ ختم کرنا سازش ہے شیخ احمد سرہندی المعروف مجد دالف ثانی ؒنے دین اکبری کے خلاف کلمہ حق کہہ کر بدعات کی مخالفت کی۔ان خیالات کا اظہارمجد دالف ثانیؒ کے موقع پر صوفی منظوراحمد چشتی نے دی فرسٹ نیشن گرائمر اسکول میں اساتذہ و طالبات کی کثیر تعداد نے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے ہم پاکستان میں اللہ کی بزرگ ہستیوں کی زندگیوں بارے اپنی آنے والی نسلوں کو آگاہ کریں۔ یوم مجدد الف ثانیؒ کے پروگرام میں محمد تنویر شاہد،حافظ غلام مرتضی چشتی اور حافظ وقاری محمد عامر سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن