لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان میں اب یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستی اشیاء خریدنا ایک خواب بن گیا ۔مہنگائی کے اس دور میں جب دووقت کی روٹی بھی غریب اور مزدور کو میسر نہیں وہ علاج کیسے کروائے گاروز بروز بڑھتی ہوئی ادویات کی قیمتوں کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ علاج معالجے کی سہولتوں سے بھی محروم ہو چکاہے مگر بے حس حکمران طبقہ اس خبروں سے بے خبر ہے ۔