نعیم مشتاق  جوائنٹ سیکرٹری  انصاف یوتھ ونگ گوجرانوالہ مقرر 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما تحریک انصاف نعیم مشتاق کو یوتھ ونگ قیادت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ گوجرانوالہ مقرر کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری ،نعیم مشتاق نے کہا ہے کہ یوتھ قائدین کی طرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقہ سے سر انجام دوں گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یوتھ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر حماد فاروق چیمہ؛ صدر انصاف یوتھ ونگ وزیرآباد، رانا ذیشان ضیا، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی سٹی وزیرآباد مہر اعظم الیاس ودیگر نے نعیم مشتاق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن