وقت نے ثابت کردیا موجودہ حکمران  نااہل اور نالائق ہیں: ملک عمران اعجاز

Sep 23, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے نواز شریف کی ہر بات سچ ثابت ہورہی ہے،وقت نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکمران نااہل اور نالائق ہیں جنہیں امور حکومت چلانے کا پتہ نہیں نہ ہی یہ عوامی مسائل اور درپیش بحرانوں سے نجات کے اہل ہیں ان کا کوئی عمل عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ ثابت نہیں ہوسکا تین سالوں سے قوم عذاب میں مبتلا ہے۔

مزیدخبریں