ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کی تقریب بیری چوک ننکانہ میں منائی گئی اور کیک کاٹاگیا۔ تقریب میں چوہدری افضل حق خاں ، شیخ محمد حنیف ، چاچا محمداسلم بھٹو، رانا رفاقت علی انجم ، محمد رضوان مغل حکیم ریاض احمد ، بابا فیاض عالم ،رانا شہباز احمد،تنویر اختر ٹونی اور رانا محمد طارق سمیت دیگر پاٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو استحکامِ پاکستان کی علامت ہیں، بلاو ل بھٹو نہ صرف اِس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ نوجوانوں کے حقیقی قائد اور مظلوم طبقات کی اْمید ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین بلاول بھٹو کی درازی عمر کی دعا کی گئی ۔