بدلتا ہوا پاکستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے،طاہر ڈوگر

Sep 23, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ بدلتا ہوا پاکستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔امریکی سفید ہاتھی ہیں جن پر اعتماد خود کشی کے مترادف ہے۔امریکی ہمیشہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء میں پاکستان کا مثبت کردار پوری دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا۔پاکستان نے افغانستان میں زلت آمیز شکست خوردہ امریکی افواج کو بھاگنے محفوظ راستہ اور مدد فراہم کی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخی عالمی سازش ہے، کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بورڈ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر قیام امن اور متوازن پالیسی کی بنیاد پر مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔پاکستان خطے سے غربت ،مہنگائی،بے روزگاری اور غیر یقینی صورت حال کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار اور ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔

مزیدخبریں