حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، امانت علی 

Sep 23, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی جارحیت کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے، مودی فاشسٹ نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی اندھیری رات رائج کررکھی ہے اور کشمیریوں کے بنیاد حقوق سلب کئے ہوئے ہیں مظلوم کشمیر ی عوام کئی دہائیوں سے قابض بھارتی فوج کے ظلم وستم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دیاہے حکومت بھی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ 

مزیدخبریں