کنٹونمنٹ بورڈ واجبات کی وصولی، نیشنل بینک 25ستمبر کو 2بجے دن تک کھلا رہے گا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ واجبات وصولی کیلئے نیشنل بینک (بوتھ) واقع کینٹ بورڈ بلڈنگ شہریوں کی سہولت کے لئے 25ستمبر بروز ہفتہ صبح  9بجے تا 2بجے دن تک کھلا رہے گا تاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی 30ستمبر تک اپنے واجبات اداکرکے 5فیصد خصوصی رعایت حاصل کرسکیں ترجمان کینٹ بورڈ نے بینک انتظامیہ سے بھر پور تعا ون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ شہریوں کو اپنے واجبات جمع کرانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور انہیں بہتر ین سہولت فراہم کی جائے اس سلسلہ میں کینٹ بورڈ ریونیو عملہ بھی مناسب راہنمائی کیلئے دفتر وں میں موجود رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن