لاہور(نیوز رپورٹر)سپیریئریونیورسٹی کو اپنی اکیڈمک ایکسلینس، ریسرچ پروڈکٹیویٹی اور ریسرچ کمرشلائزیشن کے ایجنڈا کی بنیاد پر او آئی سی کے کنسورشیم آف ایکسلینس، کامسٹیک نے ایسوسی ایٹ ممبر بنا لیا۔ سپیریئریونیورسٹی کو یہ کنفرمیشن لیٹر او آئی سی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن کے کوآرڈینٹر جنرل کی جانب سے موصول ہوا۔ کامسٹیک کا بنیادی ایجنڈا او آئی سی کے ممبر ممالک کی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کی انڈسٹریز میں تعمیر و ترقی ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن (SIT) کے ذریعے برادر مسلم ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے اور باہمی تعاون کے مقاصد میں حصہ بننا سپیریئریونیورسٹی کا بھی مشن ہے۔مختلف تعلیمی اور ریسرچ اینڈ انوویشن کے پراجیکٹس پر سپیرئر یونیورسٹی اپنی اکیڈمک ایکسلینس،بہترین ریسرچ پروڈکٹیویٹی اور منفرد انداز میں قائم کردہ انٹرپرینوریل ایکو سسٹم کی بنیاد پر تجاویز اور تعاون پیش کرے گی۔ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمن کا کہنا ہے کہ سپیرئیر یونیورسٹی ہمیشہ سے اکیڈمک ایکسلنس، انٹرپرینورشپ اور ریسرچ پر فوکس کئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مسلم دنیا کو اپنی سروسز پیش کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
سپیریئریونیورسٹی کو او آئی سی کے کنسورشیم آف ایکسلینس کامسٹیک نے ایسوسی ایٹ ممبر بنا لیا
Sep 23, 2021