اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام جماعت پنجم،ہشتم کے طلبا و طالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم کی تقریب کا انعقاد،ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک کا کہنا ہے موجودہ حالات میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ذمہ داری اساتذہ پر ہے،اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک،ڈائریکٹر اکیڈیمکس سعدیہ عدنان،ڈائریکٹر ماڈل کالج پروفیسر آفتاب طارق سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور نے مجموعی طور پر آٹھ پوزیشنیں حاصل کیں،جماعت پنجم کی طالبہ مشعل زینب نے پہلی پوزیشن حاصل کی،آٹھویں کے امام بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو لاکھ لاکھ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ستر ہزار فی کس جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو پچاس ہزار فی کس انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال میں اسٹوڈنٹس کی تربیت کی ذمہ داری بھی اساتذہ پر ہے۔
ایف ڈی اے کے زیر انتظام جماعت پنجم،ہشتم کے طلبا و طالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم
Sep 23, 2021