لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرونا نے دبئی میں جاری آئی پی ایل میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کو ’کلین بولڈ‘ کرنا شروع کردیا ہے۔ سن رائزر حیدرآباد کے باؤلرتھنگاراسو نترجن نے پہلے ’ کرونا مثبت‘ کھلاڑی کا اعزار حاصل کرلیا ہے۔ نترجن اور ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکرکو ان دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا ۔حیدرآبادی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نترجن ، ٹیم منیجر وجے کمار، فزیو تھیراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹرانجنا وینن، لاجسٹک مینیجر توشار کیھد کر اور نیٹ باؤلر پیریاسمے گنیسا کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔