لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز کے لیے افغانستان آنے کی دعوت دینگے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پڑوسی ملک پاکستان ون ڈے سیریز کی دعوت دینے جائیں گے۔ وہ کرکٹ کے حوالے سے خطے کے دیگر ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ میں 25 ستمبر کو کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملنے کے لیے پاکستان جاوں گا اور اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ سے مل کر افغانستان میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کی پیش کش کروں گا جو ستمبر میں سری لنکا میں کھیلی جانا تھی۔ ہم افغانستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور یہ دیگر ممالک سے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔