لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریونے کہا ہے کہ وہ اس سال دسمبر میں طے دورہ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے، فی الحال ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے پْرعزم ہے، ان کی پاکستانی ہم منصب وسیم خان سے بات ہوئی ہے اور ان سے تمام معاملات پر اپ ڈیٹ لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورے کے آپریشنل امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، آزاد سکیورٹی ماہرین سے بھی رائے لیں گے، پلیئرز کی بھی سنیں گے۔