لاہور(سپورٹس رپورٹر)مکسڈ مارشل آرٹس اور گریپلنگ کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کا حصہ بن سکیں گے۔ ابوظہبی جوجسٹو پرو کے 4ریفریزپاکستانی ریفریز کو تربیت دینے کیلئے پاکستان آئیں گے۔فرنچائز ہولڈر عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ لیگ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی گلوبل رینکنگ بنے گی۔ کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث کھلاڑی عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں گے۔ ابو ظہبی جوجسٹو پرو میں کھیلنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی عالمی لیول پر نمائندگی کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ابو ظہبی کے شاہی خاندان کے شیخ بن زید النہان ‘‘ابو ظہبی جوجسٹو پرو ’’ کے سربراہ ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ ہی پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا۔