لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچیس الکھ روپے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لالکھ روپے بطورانعام دیا جائے گا۔نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک تمام کپتانوں نے تماشائیوں کو نیشنل ٹی ٹونٹی کو سپورٹ کرنے کی تاکید کی ہے۔ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میںمعاونت فراہم کریگا۔میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی سکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریںگے۔ایونٹ کا پہال مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہورمیں کھیلا ائے گا۔ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت ْکل 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ سنٹرل پنجاب ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کو ملتی ہے۔ پنڈی سٹیڈیم کی شاندار پچز سے اس کا معیار مزید بلند ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے، امید ہے کہ شائقین کرکٹ پرجوش انداز میں سٹینڈز کا رخ کریں گے جس سے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی۔جو سٹیڈیم نہیں پہنچ پائیں گے وہ گھروں میں بیٹھ کر کھیل سے محظوظ ہوں۔بلوچستان ٹیم کے کپتان امام الحق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی منی پی ایس ایل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، جہاں پاکستان کے تمام کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے پرجوش تماشائی ہمیشہ معیاری کھیل اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ فی الحال وہ مایوس ہیں مگردرخواست ہے کہ وہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کو چار چاند لگ جائیں گے۔ خیبرپی کے کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ کو ملتان سے راولپنڈی میں منتقل کرنا خوش آئند ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔ ہمارا سکواڈمتوازی ہے۔ سکواڈ میں زیادہ ترآل راؤنڈرز موجود ہیں۔ اس مرتبہ ان کے پاس محمد حفیظاور شعیب ملک کا تجربہ تو نہیں مگر پھر بھی ان کی ٹیم اچھے نتائج دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ راولپنڈی کا کراؤڈ بہت پرجوش ہوتا ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس ایونٹ میں بھی سٹینڈز سے بھرپور سپورٹ ملے گی۔ ناردرن ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری کرکٹ راولپنڈی سے ہی کھیلی ہے اور وہ اس گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کیلئے ہمیشہ بہت پرجوش رہتے ہیں۔ ہمارا سکواڈ بہت متوازی ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں باؤلرز کا کرداربہت اہم ہوتا ہے اور ہماری باؤلنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، کوشش ہے کہ اپنی طاقت پر کرکٹ کھیلیں۔سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تماشائی نیشنل ٹی ٹونٹی کوبھرپور انداز سے سپورٹ کریں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کے لیے یہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو یہاں بھرپور تیاری کا موقع ملے گا۔ سدرن پنجاب ٹیم کے کپتان صہیب مقصود نے کہا کہ ان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انہیں اپنی ٹیم سے ایونٹ میں بہترین کھیل کی توقع ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں موجود تماشائی تمام ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گے کیونکہ ہر ٹیم میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔