موٹرسائیکل چوری کرنیوالے  گروہ کا کارندہ  گرفتار

سکھر (بیورورپورٹ )  تالا لگی موٹر سائیکلوں کو مختصر وقت میں چوری کرنے والابابا گینگ کے مرکزی کردار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔رواں ماہ ریشم گلی ودیگر تجارتی علاقوں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھاری آلات سے تالے توڑ کر چوری کرکے فرار ہونے والے بابا کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے روہڑی تھانے کی پولیس نے مچھر کالونی میں کاروائی کرتے موٹرسائیکلز چوری میں ملوث بلوچستان سے تعلق رکھنے ملزم گرفتارکو گرفتار کرلیا ۔ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبلبی سیکشن تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کرتے بزرگ کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔جس کے باعث پولیس حرکت میں آگئی بزرگ گینگ کو گرفتار کرلیا۔ر بزرگ گینگ موٹرسائیکلز میں استعمال آلات سمیت گرفتارہواہے۔ملزم کی شناخت دین محمد عمرانی سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان کے بولان سے بتایا جارہاہے۔ ملزم کامقدمہ درج اور لاک اپ  کردیاگیا ہے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملزم کے قبضے سے ہتھوڑے اور موٹرسائیکل چوری کے آلات برآمدہوئے ہیں۔  گینگ متعدد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔مزید تفتیش جاری ہے جلد دیگر ساتھیوں کوبھی گرفتار کرلیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن