لاڑکانہ/ڈگری /جھڈو/سکھر(بیورو رپورٹ) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔ لاڑکانہ میںدھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملازم رہنماؤں نثار شیخ، محمود پٹھان، عبداللہ سومرو، نظام بگھیو، آصف جوکھیو، ریاض سانگی و دیگر نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی پینشن و تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، تھرمل پاور و لاکھڑا پاور کے ملازمین کو بقایات و بڑھتی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرکے بے چینی ختم کی جائے، واپڈا کی تمام کمپنیوں سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہٹایا جائے اور خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے ساتھ حادثات کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔سکھر سے بیورورپورٹ کے مطابق آل واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی نجکاری ،افسر شاہی کی زیادتیوں کے خلاف دی گئی یوم مطالبات احتجاج کی کال پر سیپکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کرکے یوم مطالبات منایا گیا، مظاہرے میں شامل زاہد حسین شاہ ، شجاعت علی گھمرو،عبدالرؤف دایو ،نذر میمن ،محمدعلی ،عقیل دایو ،،عبدالخالق ساوند و دیگر نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں قائم بورڈ آف ڈائریکٹرز کمپنیوں پر اضافی بوجھ ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے عمل کو روکا جائے اگر حکومت نے ایسی کوئی کوشش کی تو اس کی ملک بھر میں سخت مزاحمت کریں گے ،۔ دن رات ادارے کیلئے کام کرنے والے محنت کش واپڈا مزدور اپنے جائز حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے افسر شاہی کو بھی متنبہ کیاکہ ملازمین کے خلاف بلاجواز کاروائیاں بند کرکے ان کے ساتھ اپنے رویئے کوبہتر بنائے اور ملازمین کے جائز حقوق منظور کئے جائیں بصورت دیگر ان کا گھیراؤ کرکے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔پڈعیدن سے نامہ نگارکے مطابق پڈعیدن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر ہائیڈرو یونین سب ڈویزن پڈعیدن کی جانب سے ورکرز کے مطالبات کے حق میں چئیر مین محمد یونس راجپر کی سربراہی می احتجاجی مظاھرہ کیاگیا اور نعرے بازی کی احتجاج سے واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے چیئر مین محمد یونس راجپر،شاہد علی آرائیں‘ طالب منگریو۔ محمد اسلم شر،اعجازعلی سومرو ،خالد تنیو دیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کی نجکاری۔ٹرانسفر احکامات کا خاتمہ۔ دس فیصدا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ۔ خالی جگہوں پر ملازمین کی بھرتی بی او ڈی کا خاتمہ۔ پیپکو کی بحالی پی پی ای بْکٹ گاڑیاں اور لاکھڑا پاور ہاوس کے ملازمین کی 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی فی الفور کی کی جائے بصورت دیگر مرکزی کال پر لاکھوں ورکرز ایک بار پھر اسلام آباد کا رْخ کرینگے ۔جھڈو سے نامہ نگار کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین کی جانب سے ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف لیبر یونین سب ڈویژن آپریشن حیسکو جھڈو کے چیئرمین رامچند، جاوید آرائیں، غفار کپری، ندیم قائم خانی اور دیگر کی جانب سے آفس کی تالا بندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق ڈگری میں یونین کے کارکنان اپنے مطالبات کی منظوری اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف مظاہرہ کیا یونین کے ڈویژنل چیئرمین امیر حسن قائم خانی‘ یوتھ ونگ کے چیئرمین فیصل حیات قائم خانی‘ آصف آرائیں‘سوائی مل مالھی‘ میر حبیب اللہ تالپور‘ لالہ اعجازخان‘بابو سعید‘عامر آرائیں‘مسلم قائم خانی‘ جاوید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کئے جانے کا ڈرامہ کیا جارہا ہے۔ جو ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں۔ واپڈا ایک بہترین ادارہ ہے جس میں ملازمین کی کمی کے باوجود ایمانداری سے کام ہو رہا ہے۔ ملازمین کی کمی دور کرنے کے لئے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور سن کوٹہ میں واپڈا ملازمین کی اولاد کو بھرتی کیا جائے۔