لیاقت قائم خانی کیس،گاڑی کی سپرداری اور پراپرٹی سے متعلق قانونی دلائل طلب 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کیس میں شاہ رخ جمال کی گاڑی کی سپرداری درخواست پر گاڑی کی سپرداری اور پراپرٹی سے متعلق قانونی دلائل طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر نیب بتائے کہ یہ سپرداری کیس ہے یا پراپرٹی کا کیس ہے۔ چیف جسٹس نے نیب سے استفسارکیاکہ سٹینٹمٹ دکھائیں جہاں لکھا ہو گاڑی کس کی ہے۔ وہ کونسا پرو وژن ہے جہاں لکھا ہو  جہاں چھاپہ ماریں وہاں سے سب کچھ اٹھا لیں۔ عدالت نے کہاکہ گھر میں مہمان بھی ہو سکتے ہیں۔ انکی گاڑیاں اور سامان ہو سکتا ہے،کوئی ایک لیٹر دکھا دیں جس سے عدالت مطمئن ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...