الیکشن کمشن کا ملک بھر میں ووٹروں کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کا فیصلہ 

لاہور(خصوصی رپورٹر) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹروں کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلہ میں آئندہ ہفتہ کے دوران  اس بارے میں تیار ہونے والے پلان کو زیر بحث لایا جائے گا۔ ایک اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع کے مطابق  آئندہ عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آر ٹی ایس، آر ایم ایس کے استعمال کے بارے میں الیکشن کمشن نے  ابھی کوئی فیصلہ نہیںکیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ  نادرا حکام نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ اگر موجودہ نظام میں کچھ خامیاں یا نقائص ہیں توان کو  دونوں اداروں کے آئی ٹی سربراہان دور کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن