اسلام آباد (عترت جعفری) پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات ہوگا۔ جس میں صنعتی فریم ورک ایگریمینٹ کی منظوری کے حوالے سے اہم بات چیت ہو گی۔ یہ اہم مجوزہ معاہدہ جس کے تحت ملک کے اندر خصوصی اکنامک زون کی ترقی شامل ہیں۔ اجلاس میں گواردر کے اندر300 میگا واٹ کو کول بیسڈ بجلی پلانٹ لگانے کے منصوبے کے فنانشیل کلوز کی منظوری دی جائیگی۔ فنانشیل کلوز کے بعد یہ منصوبہ فوری طور پر تعمیر کے عمل میں داخل ہو جائے گا۔ اجلاس میں زراعت میں پاک چین تعاون اہم نکتہ ہے جو زیر غور آئے گا۔