کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چار افراد کو لوٹ لیا گیا ۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ کا پراپرٹی ڈیلر محمد سکندر والد اور بھائی کے ہمراہ لاہور جا رہا تھا کہ چیانوالی کے نزدیک ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اس دوران وہاں پر آنے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ان سے مجموعی طور پر تیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری واردات میں فیروز والا کا امجد نذیر کیری ڈبہ پر گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ فیض آباد کے نزدیک موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر امجد نذیر سے ساٹھ ہزار روپے نقدی لوٹ لئے ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔