گیپکو ملازمین سے طویل المدتی قرضوں،ایڈوانس کیلئے درخواستیں طلب

Sep 23, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے مالی سال 2021-22کیلئے ملازمین سے طویل المدتی قرضہ جات /ایڈوانس کے حصول کیلئے درخوستیں طلب کر لی ہیں۔ گیپکو اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ خط کے مطابق گیپکو کے تمام 5سال یا زائد سروس کے حامل ملازمین پلاٹ خریدنے، گھر خریدنے یا گھر تعمیر کرنے کیلئے طویل المدتی قرضہ جات /ایڈوانس کے حصول کیلئے درخوستیںدے سکتے ہیں جبکہ بی پی ایس 16کے ایسے ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہ 20ہزار روپے یا زائد ہے کار خریدنے ، 7ہزار 5سو ایک روپے یا زائد کی تنخواہ والے ملازمین موٹر سائیکل خریدنے اور 7ہزار 5سو روپے تک کی ماہانہ تنخواہ والے مستقل ملازمین بائیسکل خریدنے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ درخواست دہندگان ہر لحاظ سے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ گیپکوقرضہ/ایڈوانس پالیسی کی روشنی میں پلاٹ کی تعمیر/خریداری اور کار/موٹر سائیکل اور سائیکل وغیرہ کی خریداری کے لیے ادرخواستیں 15اکتوبر2021تک گیپکو کی ویب سائیٹ پر موجو د فارم کیساتھ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں