گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن میاں اظہر حسن ڈارنے اپنے خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آمرانہ قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان کو بچائیں گے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر عروج پرپہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کے ڈیرے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر سٹی میاں ودود حسن ڈار نے تقریب کی صدارت کی ۔صابر باجوہ، ممبر پنجاب کونسل خالد اسلام ڈار، میاں سعید احمد، چوہدری ذوالفقار احمد چیمہ، چوہدری اشرف مجید، تیمور ڈار، راحت محمود ورک اور دیگر عہدیداروں کارکنوں جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے آ خر میں کیک کاٹا گیا ۔