کراچی (وقائع نگار)شہر قائد میں مون سون کا ایک اور اسپیل آگیا، کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے بعد شہر میں بارشوں کا قوی امکان ہیاس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم آنے کے بعد آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے،کراچی میں صبح کے وقت مطلع ابرآلود اور درجہ حرارت 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور آج دن میں کسی بھی وقت بونداباندی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل‘3 روز تک بارش ہوگی
Sep 23, 2021