گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی سربراہی میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 میاں رفعت ضیاء نے ضلع میں سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور موجوہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریسکیو 1122اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات کیں کہ گوجرانوالہ میں ندی نالوں اور دریائے چناب میں سیلابی پانی کی طغیانی اور اتار چڑھاؤ پر کڑی نظر رکھیں ۔ اسکے علاوہ ضلع بھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ استوار رکھتے ہوئے لوگوں کو فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اجلاس میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122میا ں رفعت ضیائ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد،ڈی ڈی ایم سی محمد بلال بٹ، سول ڈیفنس، ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن اور دیگر افسروں نے شرکت کی