گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن آرائیاں گوجرانوالہ کے سرپرست اعلی حاجی انور مہر، صدر چوہدری اخترمحمود، ڈاکٹر فیصل اقبال چوہدری، چوہدری طیب مہر نے کہا ہے کہ یونس انصاری اپنی برادری اور تحریک انصاف کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اور اسکے غنڈوں کا میاں مصدق پر حملہ قابل مذمت ہے آرائیں برادری کی معزز شخصیت پر حملہ کرنیوالے غنڈہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے گوجرانوالہ شہر میں یونس انصاری اور انکے حواریوں کی غنڈہ گردی کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالا اشرف انصاری بھائی کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی کشتی ڈبو بیٹھا ہے چیمبر انتخابات کے دوران چیمبر کے غیر متعلقہ شخص یونس انصاری اور اسکے مسلح ساتھیوں نے حملہ آور ہوکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنیکی کوشش کی۔ ڈی ایس پی اور متعلقہ پولیس نے میاں مصدق پر حملہ کرنیوالے مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کیا لیکن اثر ورسوخ کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس ماڈل ٹاون کو حملہ آور ہونیوالے مسلح ملزموں کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چوہدری طیب مہر کے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا آرائیں برادری کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی سماجی شخصیت میاں مصدق پر حملہ کرنیوالے ملزمان یونس انصاری اور اسکے ساتھیوں کیخلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔