ایمیزون تربیتی پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

Sep 23, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ القادر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوانوں کی تربیت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے القادر ویلفیئر فانڈیشن کے تحت ایمیزون ٹریننگ پروگرام کے پہلے بیچ برائے مرد حضرات کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چیئرمین آباد فیاض الیاس ،فاؤنڈیشن کے چیئرمین غلام ہاشم نورانی ،صدرمیمن فیڈریشن کے حنیف موٹلانی  اور حسنین پردیسی نے بھی خطاب کیا  جبکہ اشرف گریس ،الطاف طائی ،ظفر معمار ،عبدالرشید نورانی ،عبدالقادر بھولو ،بشیر جاگیرانی اور ڈاکٹرعارف رزاق نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر القادر فاؤنڈیشن کے مینجنگ بورڈ کے ممبران عامر اقبال مدنی رضا ،عبدالصمد بڈھانی ،خرم عبدالرزاق ،اشفاق موتی والا ،روفی صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔القادرویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام کے لیے ٹیسٹ کے ذریعے ایک ہزار طالب علموں کو منتخب کیا جائے گا ،جن کے ذریعے انہیں ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوںگے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ملک میں تعمیری سرگرمیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اداروں کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔آج اس تقریب میں آکر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔القادر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جو پروگرام شروع کیا ہے اس سے ملک میںبے روزگار ی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور اس پروگرام سے تربیت حاصل کرکے نوجوان باعزت روزگار حاصل کرسکیںگے۔غلام ہاشم نورانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو حکومتی سطح پر سراہے جانے کی ضرورت ہے۔آباد کے چیئرمین فیاض الیاس نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 54فیصد ہیں اور یہی ہمارا اثاثہ ہیں۔نوجوانوں کی بہترین تربیت کریں گے تومستقبل کے لیئے مضبوط ہو کرابھریں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے۔

مزیدخبریں