کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدلرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ مایہ ناز عالمی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،یہ پلانٹ رواں سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا جبکہ اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹس کی سالانہ پیداوار ہوگی۔، مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت ممکن ہوسکی، حکومت نے ان پٹ اخراجات، صنعتی شعبے کی ریشنلائزیشن اور دیگر مراعات دی ہیں جس کے باعث ملک میںسرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔