لندن(یواین پی) انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے اپنے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتار سکا۔ سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی، کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا اس ہفتے کچھ اچھا کرتے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس موقع تھا کہ اس کرکٹنگ نیشن کا قرض ادا کرتے جس نے پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک بیان جاری کرکے غلط کیا گیا، گزشتہ برس وبا کے دنوں میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرکے سخاوت کا مظاہرہ کیا تھا۔
انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتار سکا:ایتھرٹن
Sep 23, 2021