ماسکو(شِنہوا)واشنگٹن میں روسی سفارتخانہ نے کہاہے کہ روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کیخلاف 50فیصد سائبر حملے امریکہ سے کئے گئے۔سفارتخانہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان ہیکس کا مقصد ہمارے انتخابی نظام کو بدنام کرنا تھا۔ روس اب بھی امریکہ کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے۔سفارت خانہ نے پوسٹ میں روس کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ پریس بیان پر بھی تبصرہ کیا۔سفارتخانہ نے کہاکہ ووٹنگ مکمل طورپر مقامی قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق ہوئی، دوسری طرح دعوی کئے جانے والے الزا مات بے بنیاد ہیں۔
روسی پارلیمانی انتخابات کے دوران نصف سائبرحملے امریکہ سے ہوئے،روسی سفارتخانہ
Sep 23, 2021