عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کیلئے کسی میسج کا انتظار نہ کریں، حماد اظہر

Sep 23, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں،30ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ،وزیر توانائی حماد اظہرنے انسداد کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوروناوبا سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے،پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے حماد اظہر نے کہا کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں،30ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے ۔

مزیدخبریں