سعودی عرب کے ایک آرٹسٹ نے عربی خطاطی کے مختلف انداز استعمال کرے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سب سے بڑی پورٹریٹ تیار کی ہے۔پینٹنگ 30 میٹر اونچی اور 20 میٹر چوڑی ہے۔ اس کی تیاری میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا ہے۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔یہ پینٹنگ سعودی شہروں اور دیہات کے ناموں پر مشتمل ہے۔ اسے ریاض کے الروسان پارک میں آویزاں کیا گیا ہے۔پینٹنگ میں سعودی عرب کے 70 سے زائد شہروں ، گورنریوں اور دیہات کو شامل کیا گیا ہے جب کہ شاہ سلمان کا نام 2030 بار دہرایا گیا ہے۔ یہ تعداد سعودی عرب کے وسیع تر ترقی اور اصلاحات کے پروگرام وژن 2030 کی نمائندگی کرتی ہے۔مصور صالح العقاری نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اس نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ڈرائنگ مکمل کی اور اس سال خادم الحرمین الشریفین کی عالمی ریکارڈ کی حامل پینٹنگ تیار کی ہے۔ڈرائنگ میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 1997 میں انہوں نے بہت سے سعودی اخبارات میں کیریکچر ڈرائنگ شروع کی۔ العقاری کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے مصوری کا شوق رکھتے تھے اور اسکول کے زمانے سے ہی انہوں نے پینٹنگ شروع کر دی تھی۔
عربی خطاطی میں شاہ سلمان کی سب سے بڑی پورٹریٹ پینٹنگ
Sep 23, 2021 | 11:06