خاران (محمد عیسی محمد حسنی)ڈپٹی کمشنر واشک جاوید احمد ڈومکی کے زیر صدارت ضلعی آفیسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واشک جاوید احمد ڈومکی نے کہا کہ ضلعی آفیسران کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ علاقے کے عوام کو ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اور ضلعی آفیسران ضلعی ہیڈکواٹر میں اپنے موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہو انھوں نیکہا کہ ہم سب ملکر اس ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے خدمات بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں انھوں نے آفیسران کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ بغیر اجازت ضلعی ہیڈکواٹر سے باہر نہ جائے ضرورت پڑنے پر ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کرنے کے بعد ضلع سے باہر جاسکتے ہیں انھوں نیکہا کہ سرکاری ملازم اپنے آپ کو عوام کا خادم سمھجکر اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دے جبکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجحیات میں شامل ہیں
افسران ضلعی ہیڈکواٹر میں اپنے موجودگی یقینی بنائیں:جاوید احمد ڈومکی
Sep 23, 2021