بولان / سکھر(پی پی آئی) سندھ اوربلوچستان میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ دین محمدعمرانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔کئی روز سے ضلع سکھر کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم دین محمد عمرانی کو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات اسکرو، پانے، ہتھوڑا، کٹر، ماسٹرچابیاں، پلاس ودیگر تالہ توڑ آلات بھی برآمد ہوئے۔گرفتار ملزم کچھ عرصہ سے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔چند روز کے دوران اس نے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کیں۔یہ گینگ صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موٹرسائیکل چوری کی ورداتیں کرتا رہا ہے۔ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسکے بولان و دیگر اضلاع میں موجود دیگر ساتھی اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔