سعودی عرب میں نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان

 سعودی حکومت نے یوم وطن کے موقع پر کورونا کے پیش نظر نئے ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) کا اعلان کردیا تاکہ وبا کا پھیلاؤ نہ ہونے دیا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کووڈ 19 وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یوم وطنی کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا اعلان کیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کے قومی دن سے متعلق منعقد ہونے والی تقریبات میں صرف ویکسین یافتہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔سعودی وزارت نے ہدایت کی کہ توکلنا ایپ کے ذریعے شہریوں کی ویکسینیشن چیک کریں، مختلف پروگرامز میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے، سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ایس او پیز کے مطابق تھیٹر جیسے کسی بھی پروگرام میں شائقین کی کرسیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضرور رکھا جائے۔ دو شائقین کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے۔نئے احتیاطی تدابیر میں زور دیا گیا ہے کہ شائقین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے فرش اور کھڑے ہونے کی جگہوں پر نشانات چسپاں کریں۔یوم وطن کی تقریبات کے دوران ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں البتہ ایک خاندان کے افراد اور دیگر کے درمیان سماجی فاصلہ ضرور رکھا جائے۔ سینیٹائزر ایسی جگہوں پر رکھے جائیں جو سب کو آسانی سے نظر آسکیں اور ان تک سب کی رسائی ہو، کھانے پینے کی اشیا بیچنے والے دستانیں پہنیں۔

ای پیپر دی نیشن