معروف گلوکار شہزاد رائے نے رواں برس اگست میں وائرل ویڈیو میں ٹین ڈبوں سے دلفریب موسیقی بجانے والے بچوں کو جدید ترین میوزک آلات فراہم کردیے۔شہزاد رائے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنے منیجر کے توسط سے گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے ہنزہ کے ان بچوں تک موسیقی آلات پہنچا دیے، جن کی ویڈیو رواں برس اگست میں وائرل ہوئی تھی۔گلوکار نے بچوں کو موسیقی کے آلات فراہم کرنے پر اپنے بچپن کو یاد کیا اور بتایا کہ جب انہیں بھی کم عمری میں گٹار کے کچھ آلات چاہیے تھے تو وہ کتنے بے تاب تھے اور جب انہیں وہ ملے تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔گلوکار نے بتایا کہ جب انہوں نے بچوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو 10 سال پرانی تھی اور اب تمام بچے بڑے ہو چکے ہیں۔ شیئر کی گئی ویڈیوز ان ہی بچوں کو شہزاد رائے کی جانب سے بھجوائے گئے موسیقی کے آلات کے ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ بچے اب بلوغت کو پہنچ چکے ہیں۔ بچوں نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ موسیقی کے آلات ملنے پر بہت خوش ہیں۔
Mission accomplished!!!!Instruments delivered to young talented Hunza boys !!! Thanks to Asim and Asad bhai… Special thanks to @WithRider pic.twitter.com/GqmzlTikVf
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 22, 2021