فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کردی۔ منشا پاشا نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ گزشتہ 10 دن سے شدید بیمار ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اپنی فیملی کی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری دیکھ بھال کی اور مجھے واپس صحت یابی کی طرف لیکر آئے۔منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم دعا کریں کہ میں جلد صحت یاب ہوجاں۔
منشا پاشا کی طبیعت ناساز، دعاﺅں کی اپیل کردی
Sep 23, 2021 | 14:13