معروف امریکی فلمساز میلون وان پیبلز 89برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔امریکی ذرائع ابلاغ نے میلون کے بیٹے کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ روز نیویارک کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔بیٹے نے اپنے والد کے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میلوین وان پیبلز ایک ماہر مصنف ، ڈرامہ نگار اور آزاد فلم سازوں کے وکیل بھی تھے ،انہوں نے اپنی فلموں ، ناولوں ، ڈراموں اور موسیقی کے ذریعے بین الاقوامی ثقافتی منظر نامے پر ایک انمٹ نشان چھوڑااور ان کے جرات مندانہ اور باغیانہ کام نے سیاہ فام فنکاروں پر گہرا اثر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ 1968 میں ریلیز ہونے والی میلون کی پہلی فیچر فلم دی سٹوری آف تھری ڈے پاس اس سال کے شروع میں سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی تھی ۔