نوول کروناوائرس نے ستمبر2019 میں امریکہ میں پھیلنا شروع کیا ہوگا،تحقیق

چینی محققین نے بِگ ڈیٹا کے تجزیئے کے ذریعے دریافت کیاہے کہ امریکہ میں نوول کروناوائرس کی عالمی وبا پہلے تصدیق شدہ کیس کے سرکاری طور پر اعلان کی تاریخ سے قبل ممکنہ طور پرستمبر 2019 میں پھیلنا شروع ہوئی ہو گی۔چائنہ ایکس آئی وی میں بدھ کو پری پرنٹ کے طور پر شائع ہونے والے ایک نئے مضمون کے مطابق گزشتہ تحقیقات کے ایک سلسلے کے مطابق چین میں پھیلنے سے پہلے ہی امریکہ، اسپین، فرانس، اٹلی، برازیل اور دیگر ممالک کے اس وائرس سے متاثر ہونے کے آثار ظاہر ہوگئے تھے۔چائنہ ایکس آئی وی ایک آن لائن اشاعتی خدمت ہے جسے قومی سائنس لائبریری ،چینی اکیڈمی برائے سائنس چلاتی ہے۔ "ممکنہ نقطہ نظر سے نوول کروناوائرس کی وبا کے پہلے کیس کی تاریخ" کے عنوان سے مضمون میں تجویز کیا گیا ہے کہ ریاضیاتی ماڈل اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو ملا کر متعدی بیماریوں کا خاصیتی اور مقداری تجزیہ متعدی بیماریوں کے وبائی قانون کو ظاہر کر سکتا ہے۔محققین نے وبا کی منتقلی کے ماڈل اور بِگ ڈیٹا کے تجزیہ کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ایک بہتر ماڈل مرتب کیا اور شائع شدہ اعدادوشمار کی بنیاد پر12 شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور چین کے شہر ووہان اور صوبہ ژے جیانگ میں بیماری کے پہلے کیسز کی تاریخوں کا اندازہ لگایا۔نتائج کے مطابق 12 امریکی ریاستوں میں 50 فیصد امکان ہے کہ پہلے کیس کی ممکنہ تاریخیں زیادہ تر اگست اور اکتوبر 2019 کے درمیان ہیں جبکہ ابتدائی طور پر 26 اپریل 2019 رہوڈ جزیرہ پر اور تازہ ترین 30 نومبر 2019 ڈیلویئر میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن