کاشتکارمولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں،ماہرین زراعت

   ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں مولی کی اگیتی کاشت کیلئے بیج کی مقدار اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیرا کرنا مقصود ہوتو تین سے چار کلوگرام فی ایکڑرکھی جائے اوراگر فصل بذریوہ چھٹہ کاشت مقصود ہو تو چار سے پانچ کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے اچھی کوالٹی کا صحت مند اور زیادہ روئیدگی والا بیج جوجڑی بوٹیوں سے پاک ہو استعمال کرنا چاہیے بیج کو ہمیشہ پھپھوندی کش زہر لگا کر استعمال کیا جائے چالیس دن والی مولی سیزن کی ترقی دادہ اقسام ہیں.  

ای پیپر دی نیشن