محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ آملہ کاپھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتاہے جبکہ اس کا مربع دل، دماغ، بصار ت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آملہ کے پودے ستمبر کے آخر سے لے کرماہ اکتوبرکے اختتام تک بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں میں مکمل کرلیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔