کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل داخل ہوگیا، بادل برستے ہی بیشتر مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا

 کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل داخل ہوگیا، بادل برستے ہی بیشتر مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں۔ایک بار پھر سندھ حکومت کے بڑے بڑے دعوے برساتی پانی میں بہہ گئے، شہرقائد میں مون سون کا چوتھا اسپیل داخل ہونے سے جل تھل ایک ہو گیا، چند منٹوں کی بارش نے پورے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں، اہم چورنگیاں ڈوب گئیں، سڑکوں پر شہریوں کا چلنا بھی مشکل ہو گیا۔شہرقائد کے علاقوں نیو سبزی منڈی، نیو کراچی، ناظم آباد، سرجانی اور سہراب گوٹھ میں تیز بارش ہوئی۔ ادھر ملیر، ناگن چورنگی، قائد آباد، سعود آباد، ناظم آباد، جناح ٹرمینل، اولڈایئرپورٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔

ای پیپر دی نیشن