پاکستان میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021 کا آغاز ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکزپبی میں منعقد ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی، پاک فوج کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کارروائیاں، طریقہ کار، سرچ آپریشنز، کمپاؤنڈ کلیئرنس، جنگی مہارتوں اور طبی انخلاء بھی مشق کا حصہ ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کا مقصد سپیشل سروسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں باہمی ربط میں اضافہ ہے۔ مشق بحرانی صورتحال میں موثر ردعمل، افواج کی صلاحیت بڑھانے میں مددگار ہو گی۔