جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر جنیوا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز‘ کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز اور پوسٹرز کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا۔ مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ زیرتسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کرے۔
جنیوا میں انسانی حقوق تنظیموں کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج
Sep 23, 2022