لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ وزیراعلیٰ نے گریڈ 1 سے 4 تک کی درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھرتی کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ درجہ چہارم کی پوسٹوں پر 16 ہزار پوسٹوں پر وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کا اختیار ہو گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ گریڈ پانچ سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے 14 ہزار سے زائد کیسز قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔ پنجاب حکومت مجموعی طور پر پہلے فیز میں 30 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی۔
بھرتیوں پر پابندی ختم‘ گریڈ 4 تک بھرتی کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس
Sep 23, 2022